اہم خبریںسائنس اور ٹیکنالوجی

واٹس ایپ میں ’میسیج ری ایکشنز‘ پیش کرنے کی تیاری

سلیکان ویلی: واٹس ایپ میں پیغامات پر ردِعمل ظاہر کرنے کےلیے ’میسیج ری ایکشنز‘ کا نیا فیچر شامل کرنے کی تیاریاں جاری ہیں۔

فیس بک اور ایف بی میسینجر میں لائک اور اینگری جیسے ری ایکشنز واٹس ایپ میں بھی دستیاب ہوں گے۔ (فوٹو: فائل)

واضح رہے فیس بُک میں پوسٹس اور کمنٹس پر ردِعمل کا اظہار کرنے کےلیے پسندیدگی (لائک)، محبت (Love)، اداسی، ہنسی، جذباتی اور غصے (اینگری) جیسے ری ایکشنز موجود ہیں جو اضافی طور پر فیس بُک میسنجر کا حصہ بھی ہیں۔

تاہم اب تک ایسا کوئی فیچر واٹس ایپ میں نہیں۔  واٹس ایپ میں آنے والی تبدیلیوں پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ’’ڈبلیو اے بی-ٹا اِنفو‘‘ (WABeta Info) کے مطابق، اس فیچر کی محدود پیمانے پر ابتدائی آزمائش شروع ہوچکی ہے۔

اس حوالے سے ویب سائٹ نے اپنی پوسٹ میں ایک اسکرین شاٹ بھی شیئر کیا ہے جو خاصا مبہم ہے۔  فی الحال یہ نہیں کہا جاسکتا ہے کہ واٹس ایپ میں ری ایکشنز کا فیچر کب عوام کےلیے پیش ہوگا۔ ہوسکتا ہے کہ اس میں چند ہفتوں سے لے کر کئی مہینے تک لگ جائے۔

Zaid Mehmood

جوانوں کو مری آہ سحر دے پھر ان شاہین بچوں کو بال و پر دے خدایا آرزو میری یہی ہے مرا نور بصیرت عام کر دے

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button