اہم خبریںموسم

تیزبارشوں کے پیش نظرگلیات آنے والے سیاحوں کیلئے ایڈوائزری جاری

گلیات: گلیات میں آج سے جمعہ تک مون سون کی بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان‎ ہے۔

سیاح دوران سفراحتیاطی تدابیراختیار کریں، ترجمان جی ڈی اے: فوٹو: فائل

تیزبارشوں کے پیش نظرگلیات آنے والے سیاحوں کیلئے ایڈوائزری جاری کردی۔ ترجمان جی ڈی اے کے مطابق گلیات میں آج سے جمعہ تک مون سون کی بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان‎ ہے، شدید بارشوں کے دوران لینڈ سلائیڈنگ سے ٹریفک متاثر ہوسکتی ہے۔

ترجمان جی ڈی اے کے مطابق سیاح دوراں بارش اوراندھیرے میں ڈرائیونگ سے اجتناب کریں، لینڈ سلائیڈنگ کی صورت میں عملے کو24 گھنٹے فیلڈ میں رہنے کی ہدایت کر دی گئی۔ روڈ سائیڈ چھوٹی بڑی مشینری کی دستیابی کویقینی بنایا جائے گا۔

ترجمان جی ڈی اے احسن حمید نے ہدایت کی کہ سیاح دوران سفراحتیاطی تدابیر اختیارکریں۔ سیاحتی مقامات میں موسمیاتی صورت حال اورراستوں سے متعلق ہیلپ لائن 1422 پررابطہ کریں۔

Zaid Mehmood

جوانوں کو مری آہ سحر دے پھر ان شاہین بچوں کو بال و پر دے خدایا آرزو میری یہی ہے مرا نور بصیرت عام کر دے

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button