کرکٹکھیل

بابراعظم کو تمام فارمیٹس میں کپتان مقرر کرنا غلط فیصلہ تھا: انتخاب عالم

انگلینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز میں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کا وجہ مضبوط ڈومیسٹک سٹرکچر نہ ہونا ہے: سابق کپتان

پاکستان کے سابق کرکٹر انتخاب عالم کا خیال ہے کہ بابراعظم کو تمام فارمیٹس میں کپتان مقرر کرنا غلط فیصلہ تھا۔ ایک انٹرویو میں 79 سالہ انتخاب عالم نے کہا کہ ٹی ٹونٹی کرکٹ میں بابراعظم کو کپتان نہیں ہونا چاہئے تھا۔

انہوں نے کہا کہ جب بابر کو تمام فارمیٹس میں کپتان مقرر کیا گیا، میں نے بتایا تھا کہ یہ فیصلہ درست نہیں ہے، میرے خیال میں تمام فارمیٹس میں کپتانی کی وجہ سے ان پر بہت زیادہ دباؤ ہے حالانکہ وہ کہتے رہتے ہیں کہ ایسا نہیں ہے، اگر ہم انہیں کپتانی دینا چاہتے تھے تو صرف ٹیسٹ کرکٹ اور ون ڈے میں دیتے، ٹی ٹونٹی کرکٹ میں دوسرا کپتان ہونا چاہئے تھا۔

انہوں نے انگلینڈ کے خلاف پاکستان کی 0-3 سے ون ڈے سیریز میں وائٹ واش کے بارے میں بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ان کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز میں قومی ٹیم کی ایسی کارکردگی کے پیچھے وجہ یہ ہے کہ ہمارا ڈومیسٹک سٹرکچر مضبوط بنیادوں پر نہیں کھڑا ہے۔

انتخاب عالم نے کہا کہ اگر آپ ہماری ماضی کی تاریخ پر نظر ڈالیں تو اچھی ٹیمیں اسی وقت تشکیل دی گئیں جب ہمارے پاس مناسب ڈومیسٹک سٹرکچر موجود تھا ، ٹیمیں پی ایس ایل یا لیگ کرکٹ کے ذریعے نہیں بنتی ہیں۔

انتخاب عالم نے حالیہ دنوں میں پاکستانی سپنرز کی کارکردگی میں کمی کے بارے میں بھی بات کی۔انتخاب عالم نے کہا کہ سپیڈ میں کمی بیشی کی صلاحیت نہ ہونے کے سبب پاکستانی سپنرز کی کارکردگی زوال پذیر ہوئی، سلو بولرز اس طرح کے ایکشن سے بولنگ کرتے ہیں کہ ویری ایشن لانا مشکل ہوتا ہے، اسی وجہ سے بیٹسمین ان کا آسانی سے سامنا کر لیتے ہیں، سپنرز کو موثر بنانے کیلیے کوچز کو کام کرنا چاہیے۔

Zaid Mehmood

جوانوں کو مری آہ سحر دے پھر ان شاہین بچوں کو بال و پر دے خدایا آرزو میری یہی ہے مرا نور بصیرت عام کر دے

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button