اہم خبریںپاکستان

ڈیرہ غازی خان میں حادثے کا شکار بس سے متعلق انکشافات، 48 مسافروں کی گنجائش میں 78 مسافر سوار تھ

حادثے کا شکار بس تکنیکی اعتبار سے مس فٹ تھی، ڈرائیور ریس کی تار ہاتھ سے پکڑ کر گاڑی چلارہا تھا۔ آرپی او ڈیرہ غازی خان فیصل رانا 

ڈیرہ غازی خان میں خوفناک حادثے کا شکار ہونے والی بس سے متعلق اہم انکشافات سامنے آئے۔ تفصیلات کے مطابق میڈیا ذرائع نے بتایا کہ حادثے کا شکار بس تکنیکی اعتبار سے مس فٹ تھی۔ بس میں 48 مسافر وں کی گنجائش تھی جہاں 78 افراد سوار تھے۔ بس سے متعلق یہ انکشاف ٹیکنیکل اور فرانزک ٹیموں نے جائے وقوعہ پر متاثرہ بس کا معائنہ کرنے کے بعد کیا۔

بس حادثے سے متعلق آرپی او ڈیرہ غازی خان فیصل رانا نے میڈیا کو بتایا کہ واقعہ کا خطرناک پہلو یہ ہے کہ بس کا ایکسلریٹر ناکارہ تھا، ڈرائیور ریس کی تار ہاتھ سے پکڑ کر گاڑی چلارہا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ سنگین انسانی غفلت کے باعث سیالکوٹ سے ڈی جی خان تک بس کو کہیں نہیں روکا گیا ، اور نہ ہی اس کا چالان ہوا۔

یاد رہے کہ ڈیرہ غازی خان میں تونسہ روڈ پر جھوک یارشاہ کے قریب مسافر کوچ اور ٹریلر میں خوفناک تصادم ہوا۔ حادثے کے باعث مسافر بس کو شدید نقصان پہنچا اور ریسکیو 1122 نے بس میں پھنسے زخمی مسافروں کو گاڑی کے حصے کاٹ کر باہر نکالا اور طبی امداد کے لیے ٹیچنگ اسپتال منتقل کیا۔

اس خوفناک حادثے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے مسافروں کی تعداد چونتیس تک جا پہنچی ہے، جبکہ 60 سے زائد افراد زخمی ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ ابتدائی طور پر حادثے میں 27 افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاع موصول ہوئی تھی تاہم ٹیچنگ اسپتال میں زیر علاج مزید سات مسافر دوران علاج دم توڑ گئے جبکہ چالیس سے زائد زخمی تاحال زیر علاج ہیں، جن میں بیشتر کی حالت نازک ہے۔

اسپتال ذرائع کے مطابق حادثے میں جاں بحق بیشتر افراد مزدور تھے جو سیالکوٹ میں کام کرتے تھے اور عید منانے گھروں کو واپس آرہے تھے، سانحے میں جاں بحق افراد میں چار سگے بھائی بھی شامل ہیں۔ اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ چھبیس افراد کی میتیں آبائی علاقوں کو منتقل کی جاچکی ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے ڈی جی خان ٹریفک حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ کی ہدایت پرڈی جی خان کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی، ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کوہنگامی طورپر اسپتال بلالیا گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی جانب سے جاری بیان میں ٹریفک حادثے میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر کمشنر ڈی جی خان نے ٹیچنگ اسپتال میں بس حادثےکے زخمیوں کی عیادت کی اور علاج معالجے کی سہولیات کا جائزہ لیا۔

Zaid Mehmood

جوانوں کو مری آہ سحر دے پھر ان شاہین بچوں کو بال و پر دے خدایا آرزو میری یہی ہے مرا نور بصیرت عام کر دے

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button