شوبزکرکٹکھیل

فیصل قریشی، ہارون شاہد پی ٹی وی سپورٹس کے سوشل میڈیا اکائوٹ پراعظم خان کی جسمانی ساخت کا تمسخر اڑانے پر برہم

پی ٹی وی سپورٹس شرم کرو‘‘:فیصل قریشی،پہلے میں نے سوچا کہ یہ پی ٹی وی سپورٹس کے نام سے چل رہا جعلی پیج ہے،کیا ہم اپنے کھلاڑیوں کی اسطرح تضحیک کریںگے‘‘؟: ہارون شاہد

اداکار فیصل قریشی اور گلوکاری سے اداکاری کے میدان میں قدم رکھنے والے ہارون شاہد نے پی ٹی وی سپورٹس کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ کی جانب سے قومی ٹیم کے نوجوان بلے باز اعظم خان کی جسمانی ساخت کا تمسخر اڑانے پر اسے کھری کھری سنادیں۔ غیر حساس پوسٹ شیئر کرنے فیصل قریشی نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ کی سٹوری میں لکھا کہ ’’پی ٹی وی سپورٹس شرم کرو‘‘۔

سکرین شاٹ

اسی طرح ہارون شاہد نے انسٹاگرام سٹوری میں لکھا کہ ’’یہ کوئی مذاق نہیں ، پہلے میں نے سوچا کہ یہ ایک جعلی پیج ہے جو پی ٹی وی سپورٹس کے نام سے چل رہا ہے لیکن حیرت کی بات یہ ہے کہ ایسا کچھ نہیں تھا، کیا ہم اپنے کھلاڑیوں کی تضحیک اسی طرح کریں گے‘‘؟۔

سکرین شاٹ

یاد رہے کہ سابق پاکستانی کپتان اور وکٹ کیپر بلے باز معین خان کے بیٹے اعظم خان نے حال ہی میں انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹونٹی میں اپنے انٹرنیشنل کیریئر کا آغاز کیا تھا، اس میچ میں اعظم خان نے 3 گیندوں پر5 رنز بنائے جس میں ایک باؤنڈری بھی شامل تھی۔

دوسرے ٹی ٹونٹی میں اعظم خان صرف ایک رن بنا سکے۔ 22 سالہ اعظم خان کو ڈومیسٹک کرکٹ میں عمدہ کارکردگی پر قومی ٹیم میں شامل کیا گیا تھا۔ انہوں نے پاکستان کپ میں سندھ کیلئے 7 میچز میں 46.50 کی اوسط اور 124.83 کے سٹرائیک ریٹ سے 186 رنز بنائے ، ان کا ٹاپ سکور 69 رنز رہا۔ اعظم خان نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)6 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے لئے 10 میچوں میں 17.40 کی اوسط اور 133.84 کی سٹرائیک ریٹ سے 174 رنز بنائے۔

Zaid Mehmood

جوانوں کو مری آہ سحر دے پھر ان شاہین بچوں کو بال و پر دے خدایا آرزو میری یہی ہے مرا نور بصیرت عام کر دے

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button