اہم خبریںپاکستان

لاہور کے میو اسپتال کے آرتھو وارڈ میں آگ گئی، مریض پھنس گئے

مریضوں کو نکالنے کی کوشش کی جا رہی ہے، فائر بریگیڈ کی 5 گاڑیاں آگ بُجھانے میں مصروف ہیں

لاہور کے میو اسپتال میں آگ بھڑک اُٹھی جس سے مریض اندر ہی پھنس گئے۔ تفصیلات کے مطابق لاہورکے میو اسپتال کے آرتھو وارڈ میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں وارڈ میں موجود مریض پھنس گئے۔

ایم ایس میو اسپتال کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ مریضوں کو دوسرے وارڈ سے باہر نکالا جا رہا ہے۔ وارڈ میں پھنسے مریضوں کو نکالنے کی پوری کوشش کی جا رہی ہے۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق آگ آرتھو وارڈ کے ایکسرے روم میں لگی جس سے ایکسرے روم کی مشین اور کمرے کو نقصان پہنچا۔ آگ لگنے کے واقعہ کے بعد فائر بریگیڈ کو طلب کیا گیا۔ میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ فائر بریگیڈ کی 5 گاڑیاں آگ بُجھانے میں مصروف ہیں۔ 

Zaid Mehmood

جوانوں کو مری آہ سحر دے پھر ان شاہین بچوں کو بال و پر دے خدایا آرزو میری یہی ہے مرا نور بصیرت عام کر دے

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button