سیاسی

وزیراعظم عمران خان نے بخارا کی تصاویر شیئر کردیں

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر بخارا کی تصاویر شیئر کیں۔

میں نے نقشبندیہ سلسلے کے بانی کے مزار پر فاتحہ خوانی بھی کی، عمران خان۔ فوٹو:سوشل میڈیا

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان نے بخارا کی تصاویر شیئر کردیں، اور ساتھ تحریر کیا کہ جمعے کو قدیم شہر بخارا کا دورہ کیا جو کبھی تعلیم و تدریس کا مرکز رہا ہے۔

وزیراعظم نے ایک ٹاور کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ 1220 میں شہرکو برباد کرتے وقت چنگیز خان اس ٹاورکی اونچائی دیکھ کر بہت متاثر ہوا تھا اور اس نے پورے بخارہ شہر کو ختم کردیا لیکن اس ٹاور کو اسی حالت میں چھوڑ دیا۔ وزیراعظم نے بتایا کہ انہوں نے نقشبندیہ سلسلے کے بانی کے مزار پر فاتحہ خوانی بھی کی۔

Zaid Mehmood

جوانوں کو مری آہ سحر دے پھر ان شاہین بچوں کو بال و پر دے خدایا آرزو میری یہی ہے مرا نور بصیرت عام کر دے

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button