اہم خبریںپاکستان

درجن سے زائد ڈاکوؤں کی موٹروے پر گاڑیوں پر اندھا دھند فائرنگ

ڈاکوؤں کی فائرنگ سے منی ٹرک، جیپ اور کار نشانہ بنے، دو مسافر زخمی ہو گئے 

گھوٹکی : موٹروے پر ڈاکوؤں نے مسافر گاڑیوں پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔یہ واقعہ گھوٹکی کے علاقے رونتی میں پیش آیا جہاں پر موٹروے پر ڈاکوؤں نے مسافر گاڑیوں پر فائرنگ کر دی، رپورٹس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد زخمی بھی ہو گئے۔

پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ موٹروے 5 پر ایک درجن سے زائد ڈاکوؤں نے حملہ کیا جس میں مسلح ڈاکوؤں نے موٹروے کے دو مقامات پر فائرنگ کی۔  ڈاکوؤں کی فائرنگ سے منی ٹرک، جیپ اور کار نشانہ بنا جس کے نتیجے میں دو مسافر زخمی ہو گیے۔

پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے افراد کو تحصیل اسپتال گھوٹکی منقتل کر دیا گیا ہے۔پولیس کا بتانا ہے کہ ڈاکوؤں نے کچے میں جاری پولیس آپریشن کے ردِعمل میں حملہ کیا،جس کے بعد رونتی کے علاقے فورلانڈھی میں ڈاکوؤں کے خلاف کارروائی شروع کر دی گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔

Zaid Mehmood

جوانوں کو مری آہ سحر دے پھر ان شاہین بچوں کو بال و پر دے خدایا آرزو میری یہی ہے مرا نور بصیرت عام کر دے

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button