اہم خبریںپاکستان

کورونا کی شدت میں کمی، غیر ملکی مسافروں کیلئے قرنطینہ کی شرط ختم

کراچی(روزنامہ پنجاب اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 27 جون2021ء) ملک میں کورونا کی شدت میں کمی کے بعد بین الاقوامی ہوائی سفرکی پالیسی پر نظرثانی کرتے ہوئے کورونا نیگٹیو مسافروں کیلئے قرنطینہ کی شرط ختم کردی گئی ہے ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق بین الاقوامی ہوائی سفرکی پالیسی پر نظرثانی کرتے ہوئے کورونا نیگٹیو مسافروں کیلئے قرنطینہ کی شرط ختم کردی گئی ہے تاہم پاکستان آنیوالوں کیلیے کورونا ٹیسٹ کرانیکافیصلہ برقرار رکھا گیا ہے ۔این سی او سی حکام کے مطابق کورونا کی شدت کم ہو تے ہی برطانیہ، یورپ،کینیڈا،چین اورملائیشیاسے براہ راست پروازوں میں چالیس فیصد اضافہ دیکھا جا رہا ہے ۔

Zaid Mehmood

صحافت دراصل اس چراغ کی مانند ہے جو اندھیری رات میں مسافر کی راہنمائی کرتا ہے خبر کی سچائی، بے لوث اور بے لاگ تجزیہ اس چراغ کی تیل بتی ہوتا ہے جس سے تشکیل پاتی روشنی قوم کے مزاج کی نہ صرف تعمیر کرتی ہے بلکہ اس کے مزاج کا پتہ بھی دیتی ہے

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button