اہم خبریںپاکستان

لبیک اللهم لبیک! یوم عرفه اور عید کی آمد میں 1 ماہ سے کم وقت باقی رہ گیا

پاکستان میں عید قربان کی ممکنہ تاریخ بتا دی گئی، یکم ذی الحج 11 جولائی جبکہ عید الاضحیٰ 20 جولائی کو ہونے کا امکان

لاہور (روزنامہ پنجاب اخبارتازہ ترین۔ 21 جون2021ء) لبیک اللهم لبیک! یوم عرفه اور عید کی آمد میں 1 ماہ سے کم وقت باقی رہ گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سمیت دنیا بھر میں عید الاضحیٰ کی آمد میں اب کم وقت باقی رہا گیا ہے۔ عید الاضحیٰ مسلمانوں کا بڑا اور خوشیوں سے بھرپور تہوار ہے۔ یہ تہوار حضرت ابراہیم کی قربانی کی یاد میں رب کی خوشنودی کے حصول کی خاطر منایا جاتا ہے۔بڑی عید کے موقع پرقربانی کے گوشت سے پرلطف پکوان تیار کیے جاتے ہیں، دوست احباب اور رشتہ دار لوگ اس موقع پر دعوتوں میں خوب مزے مزے لے کر کھاتے ہیں۔ اور اس خوشی کے موقع پر یادگار بناتے ہیں۔ دنیا کے دیگر اسلامی ممالک کی طرح پاکستان میں بھی یہ تہوار بہت مذہبی جوش و خروش سے منایا جاتا ہے۔ لوگ عید قربان کی آمد کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں، ایسے میں پاکستان میں عید قربان کی ممکنہ تاریخ بتا دی گئی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ یوم عرفہ اور عید الاضحیٰ کی آمد میں اب 1 ماہ سے بھی کم وقت باقی رہا ہے۔ قوی امکان ہے کہ عید الفطر کی طرح پاکستان میں عید الاضحیٰ بھی خلیجی ممالک کے ساتھ ہی منائی جائے گی۔ پاکستان میں یکم ذی الحج 11 جولائی جبکہ عید الاضحیٰ 20 جولائی کو ہونے کا امکان ہے، جبکہ خلیجی ممالک میں بھی اسی تاریخ کو عید قربان کی آمد کی پیشن گوئی کی جا چکی۔ماہرین فلکیات کے مطابق سعودی عرب میں یوم عرفہ 19 جولائی بروز پیر کو ہونے کا امکان ہے۔ یہاں واضح رہے کہ پاکستان میں شوال کے 30 ایام کے بعد ذی قعدہ کے مہینے کا آغاز ہوا، عمومی طور پر یکے بعد دیگرے 2 اسلامی ماہ 30 ایام کے نہیں ہوتے، اس لیے قوی امکان ہے کہ ذی قعدہ کا مہینہ 29 ایام پر مشتمل ہو گا، اور یوں ذی الحج کے مبارک ماہ کا آغاز 11 جولائی سے ہوگا۔

AdsMedia

صحافت دراصل اس چراغ کی مانند ہے جو اندھیری رات میں مسافر کی راہنمائی کرتا ہے خبر کی سچائی، بے لوث اور بے لاگ تجزیہ اس چراغ کی تیل بتی ہوتا ہے جس سے تشکیل پاتی روشنی قوم کے مزاج کی نہ صرف تعمیر کرتی ہے بلکہ اس کے مزاج کا پتہ بھی دیتی ہے

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button