اہم خبریںپاکستان

نو(9) سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا کر اسکی ویڈیو بنانے والے ملزمان اپنے انجام کو پہنچ گئے

بچی جلانے والی لکڑیاں قریبی جنگل سے لینے گئی تھی کہ ملزمان نے بچی کو راستے سے اغوا کرکے نامعلوم مقام پر لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا، ذرائع

ٹوبہ ٹیک سنگھ (روزنامہ پنجاب ، اخبار تازہ ترین 21جون 2021) سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا کر اسکی ویڈیو بنانے والے ملزمان اپنے انجام کو پہنچ گئے، پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا- تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 9 سالہ بچی سے زیادتی اور اسکی ویڈیوبنانے والے جنسی درندے گرفتار،رانا عمر فاروق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے حکم پر علاقہ تھانہ سٹی ٹوبہ چک نمبر324ج ب میں چھوٹی بچی سے زیادتی اور ویڈیو بنانے والے جنسی درندے 1۔ناصر ولد یٰسین قوم پاولی 2۔تصور ولد نواز قوم علی خلیانہ سیال 3۔ احمد علی ولد عبدالمجید قوم انصاری گرفتار۔ محمداقبال ولد حق نواز سکنہ چک نمبر 324ج ب نے ایس ایچ او تھانہ سٹی ٹوبہ کے رو برو پیش ہو کر بتلایا کہ سائل کی بیٹی بعمر9سال, جلانے والی لکڑیاں قریبی جنگل سے لینے گئی کہ ملزمان 1۔ناصر 2۔تصور 3۔احمد علی نے میری بیٹی کے ساتھ زبر دستی جنسی درندگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے زیادتی کی اوراسکی ویڈیو بھی بنا ئی ہے۔

ایس ایچ او تھانہ سٹی ٹوبہ تمام وقوعہ ڈی پی او ٹوبہ رانا عمر فاروق کے نوٹس میں لائے، ڈی پی او ٹوبہ نے فوری طور پر اندراج مقدمہ اور ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا۔ جس پر مقدمہ نمبر512/21بجرم376II/377B/292-Cت پ تھانہ سٹی ٹو بہ میں درج رجسٹر کیا گیا۔اور بچی کا فوری میڈیکل کر وایا گیا۔ڈی پی او ٹوبہ کے حکم پر ڈی ایس پی صدر سرکل مقبول سردار کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ سٹی ٹوبہ قیصر ندیم ایس آئی معہ محمد نا ظر ایس آئی و ملازمان پولیس پر مشتمل خصوصی پولیس ٹیم نے بر وقت کاروائی کرتے ہوئے ملزما ن کو گرفتار کر لیا۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ پولیس کی بر وقت کاروائی کو عوام الناس، سول سوسائٹی نے سراہا اور اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

AdsMedia

صحافت دراصل اس چراغ کی مانند ہے جو اندھیری رات میں مسافر کی راہنمائی کرتا ہے خبر کی سچائی، بے لوث اور بے لاگ تجزیہ اس چراغ کی تیل بتی ہوتا ہے جس سے تشکیل پاتی روشنی قوم کے مزاج کی نہ صرف تعمیر کرتی ہے بلکہ اس کے مزاج کا پتہ بھی دیتی ہے

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button