کاروبار

انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں گذشتہ ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان رہا

کراچی (روزنامہ پنجاب اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 19 جون2021ء)انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں گذشتہ ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان رہا

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ ہفتے انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر 60پیسے مہنگا ہو گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 156.20روپے سے بڑھ کر156.80روپے اور قیمت فروخت156.30روپے سے بڑھ کر156.90روپے ہو گئی تاہم مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں اسی مدت کے دوران ڈالر کی قدر میں80پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 156.10روپے سے بڑھ کر156.90روپے اور قیمت فروخت156.50روپے سے بڑھ کر157.30روپے ہو گئی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق گذشتہ ہفتے کے دوران یورو کی قدر میں2.50روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے یورو کی قیمت خرید188روپے سے کم ہو کر185.50روپے اور قیمت فروخت190روپے سے کم ہو کر187.50روپے ہو گئی اسی طرح3.50روپے کی نمایاں کمی سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید219روپے سے گھٹ کر215.50روپے اور قیمت فروخت221روپے سے گھٹ کر217.50روپے پر آ گئی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق ہفتہ کو مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر10پیسے مہنگا ہو گیا جبکہ یورو کی قدر میں50پیسے اور برطانوی پونڈ کی قدر میں1.50روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ۔

AdsMedia

صحافت دراصل اس چراغ کی مانند ہے جو اندھیری رات میں مسافر کی راہنمائی کرتا ہے خبر کی سچائی، بے لوث اور بے لاگ تجزیہ اس چراغ کی تیل بتی ہوتا ہے جس سے تشکیل پاتی روشنی قوم کے مزاج کی نہ صرف تعمیر کرتی ہے بلکہ اس کے مزاج کا پتہ بھی دیتی ہے

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button