اہم خبریںپاکستان

وزیراعظم عمران خان کے آئندہ ماہ دورہ برطانیہ کا امکان

وزیراعظم کو 8 جولائی کو پاکستان اور انگلینڈ کے مابین پہلا ون ڈے میچ دیکھنے کی دعوت دی گئی ہے، عمران خان کے ممکنہ دورہ برطانیہ کے حوالے سے شیڈول ترتیب دیاجارہا ہے، جس کے بعد دورے کی باضابطہ تاریخوں کا اعلان کیا جائے گا۔ذرائع

اسلام آباد ( روزنامہ پنجاب تازہ ترین ۔ 10 جون 2021ء ) وزیراعظم عمران خان کے آئندہ ماہ دورہ برطانیہ کا امکان ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق برطانیہ کے وزیراعطم بورس جانسن کی جانب سے ٹیلی فون کال پر دی گئی دعوت کے بعد وزیراعظم عمران خان کے آئندہ ماہ دورہ برطانیہ کا امکان ہے، جہاں انہیں پاکستان اور انگلینڈ کے مابین ہونے والے پہلے ون ڈے انٹریشنل کرکٹ میچ دیکھنے کیلئے مدعو کیا گیا ہے، وزیراعظم عمران خان اپنے ممکنہ دورہ برطانیہ میں دونوں ممالک کے دو طرفہ تعلقات اور دونوں ممالک کے مابین باہمی تجارت کے بارے میں بات چیت کریں گے، اس سلسلے میں ان کی برطانوی وزیراعظم بورس جانسن سے ملاقات ہوگی ، جس میں افغان امن عمل کے حوالے سے بات چیت کی جائے گی جب کہ برطانیہ میں رہائش پذیر پاکستان کو مطلوب افراد کے حوالے سے بھی ملاقات میں تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

(جاری ہے)



بتایا گیا ہے کہ حتمی طور پر فی الحال وزیراعظم عمران خان کا دورہ برطانیہ طے نہیں ہوا تاہم وزیراعظم عمران خان کے ممکنہ دورہ برطانیہ کے شیڈول کو حتمی شکل دی جارہی ہے، شیڈول کے بعد وزیراعظم کے دورہ برطانیہ کو حتمی شکل دی جا سکے گی، جس کے بعد دورے کی باضابطہ تاریخوں کا اعلان کیا جائے گا۔ خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان اور برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کے درمیان چند روز قبل ٹیلی فونک رابطہ ہوا، جس میں دوطرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر بات چیت کی گئی، برطانوی وزیراعظم نے ٹرین حادثے پر بھی افسوس کا اظہار کیا، جب کہ برطانوی وزیراعظم نے وزیراعظم عمران خان کو دورہ برطانیہ کی دعوت بھی دی ، اس دوران دونوں رہنماؤں میں دو طرفہ تعلقات، خطے کی مجموعی صورتحال اور افغان امن عمل پر بھی بات چیت کی گئی۔وزیراعظم عمران خان کو برطانوی وزیراعظم نے دورہ برطانیہ کی دعوت بھی دی ، جب کہ وزیراعظم عمران خان نے مطالبہ کیا کہ برطانیہ کی ریڈ لسٹ سے نکال کر پاکستان کیلئے سفری پابندیوں میں نرمی کی جائے ، جس پر بوطانوی ویزراعظم نے سفری پابندیوں میں نرمی کی یقین دہانی کروائی،عمران خان نے کہا کہ فیٹف ممبران کو پاکستانی کی کامیابیوں کوسراہنا چاہیے اور فیٹف کی گرے لسٹ سے نکالنا چاہیے۔



Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button