اہم خبریںبین الاقوامی

برطانوی شہزادے ہیری اور میگھن کے ہاں بیٹی کی پیدائش

شاہی جوڑے نے اپنی دادی ملکہ الزبتھ اور آنجہانی والدہ لیڈی ڈیانا کے نام پر اپنی بیٹی کا نام ‘للی بیٹ ڈیانا ماؤنٹ بیٹن ونڈسر’ رکھ دیا، برطانوی میڈیا

لندن ( روزنامہ پنجاب تازہ ترین ۔ 06 جون 2021ء ) برطانوی شہزادے ہیری اور میگھن کے ہاں بیٹی کی پیدائش، شاہی جوڑے نے بیٹی کا نام للی بیٹ ڈیانا رکھ دیا- غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ہیری اور میگھن نے مشترکہ بیان میں بتایا کہ بیٹی کی پیدائش جمعے کی صبح کینیڈا کے مقامی وقت کے مطابق گیارہ بج کر چالیس منٹ پر ہوئی۔جس کا نام انہوں نے اپنی دادی ملکہ الزبتھ اور آنجہانی والدہ لیڈی ڈیانا کے نام پر ‘للی بیٹ ڈیانا ماؤنٹ بیٹن ونڈسر’ رکھا۔جوڑے نے اپنے بیان میں مشکل وقت میں نیک خواہشات اور دعاؤں میں یاد رکھنے والوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔ شاہی خاندان کے ساتھ رہتے ہوئے ہیری اور میگھن کے ہاں دو برس قبل بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔ میگھن مرکل کے پریس سیکرٹری کے مطابق میگھن مرکل اور نوزائیدہ بیٹی دونوں صحتمند ہیں۔

(جاری ہے)



انہوں نے مزید کہا کہ پیدائش کے وقت ’للی‘ کا وزن 7 پاؤنڈ 11 اونس تھا۔انہوں نے کہا کہ بیٹی کی پیدائش پر دنیا بھر سے موصول ہونے والی دعاؤں اور نیک تمناؤں پر مشکور ہوں۔ پرنس ہیری اور میگھن کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ یہ بات بڑے خوشی کی بات ہے کہ پرنس ہیری اور میگھن ، ڈیوک اور ڈچس آف سسیکس، اپنی بیٹی ، للیبیٹ للی ڈیانا ماؤنٹ بیٹن ونڈسر کا دنیا میں خیرمقدم کر رہے ہیں-



Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button