اہم خبریںبین الاقوامی

اسرائیلی فوج غزہ کی پٹی میں کارروائی میں بری طرح ناکام رہی ،اسرائیلی تجزیہ کار

غزہ پٹی کے اندر داخل ہو کر کارروائی کا منصوبہ بنایا گیا مگرحماس کے ہاتھوں گرفتاریوں کے ڈرسے ایسانہ ہوسکا،گفتگو

مقبوضہ بیت المقدس(روزنامہ پنجاب تازہ ترین – این این آئی۔ 06 جون2021ء) اسرائیل کے ایک فوجی تجزیہ نگار نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کی مئی کے وسط میں ہونے والی کارروائی پر کڑی تنقید کی ہے اورکہاہے کہ اسرائیلی فوج غزہ کی پٹی میں کارروائی میں بری طرح ناکام رہی ہے۔

(جاری ہے)



میڈیارپورٹس کے مطابق اسرائیلی تجزیہ نگار یو آف لیمور نے کہاکہ اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی پر کارروائی کے دوران طاقت کا اندھا دھند استعمال کرکے یہ ثابت کیا ہے کہ اسرائیلی فوج کی پالیسی کمزور ہے۔

یوآو لیمور کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری بیانات میں کہا گیا کہ غزہ کی پٹی پر فوجی کارروائی میں حماس کے سیکڑوں ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ یہ دعوی بے بنیاد ہے۔ اگرچہ حماس کے دسیوں ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے مگر اس کارروائی میں حماس کم زور نہیں ہوسکی ہے۔ان کا کہنا تھاکہ اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی کے اندر داخل ہو کر کارروائی کا منصوبہ بنایا تھا مگر فلسطینی مزاحمت کاروں کے ہاتھوں پکڑے جانے کے ڈر سے بری کارروائی نہیں نہیں کی گئی۔



Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button