اہم خبریںپاکستان

اسلام آباد ، اسمگلنگ کیلئے 82 منشیات کے کیپسول نگلنے والی خاتون ایئرپورٹ پر پکڑی گئی

نائیجیریا کی مسافر کو قطر سے پاکستان پہنچنے پر اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا

اسلام آباد ( روزنامہ پنجاب تازہ ترین ۔ 06 جون 2021ء ) اسمگلنگ کیلئے 82 منشیات کے کیپسول نگلنے والی خاتون ایئرپورٹ پر پکڑی گئی ، خاتون کو منشیات سے بھرے کیپسول لے جانے کے الزام میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر گرفتار کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق نائیجیریا سے تعلق رکھنے والی ایک غیرملکی خاتون کو اسلام آباد کے ہوائی اڈے پر منشیات سے بھرے کیپسول پیٹ میں چھپاکر لے جانے پر گرفتار کیا گیا ، حکام نے نائیجیریا کی مسافر کو قطر سے پاکستان پہنچنے پر اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے گرفتار کیا۔کسٹم ذرائع نے بتایا ہے کہ خاتون نے 82 کوکین سے بھرے کیپسول نگلنے کا اعتراف کیا ، خاتون کو ہسپتال منتقل کرنے کے بعد منشیات سے بھرے کیپسول برآمد کروائے گئے ، جس کے بعد مزید قانونی کارروائی کے لئے خاتون کو انسداد منشیات فورس کے حوالے کردیا گیا۔

(جاری ہے)



دوسری طرف شہر قائد سے ہائی پروفائل منشیات ڈیلرز کو گرفتار کر لیا گیا ، ایس ایس پی سٹی سرفراز نواز نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ سٹی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف اہم کارروائی کی گئی ، کارروائی کے دوران منشیات کی فروخت میں ملوث دو ہائی پروفائل ڈیلرز کو گرفتار کیا گیا ہے، گرفتار منشیات فروشوں کی شناخت لیاقت اور احسان کے ناموں سے ہوئی ہے ، ایس ایس پی سٹی کے مطابق گرفتار ملزمان سے 53 پیکٹس میں موجود 64 کلو چرس، 110 گرام کرسٹل اور دو لاکھ 70 ہزار نقدی برآمد کی گئی ہے، دوران تفتیش ملزمان نے بتایا کہ منشیات بلوچستان پشین کے ڈیلر حبیب سے خریدی گئی تھی۔میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایس ایس پی سٹی سرفراز نواز کے مطابق خریدی گئی منیشات کراچی میں فروخت کی جانی تھی، ملزمان طویل عرصے سے اس مکروہ دھندے میں ملوث تھے اور منشیات فروشوں کو ان کے ٹھکانوں پر سپلائی کرتے تھے، گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔



Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button