پاکستان

جرمن چانسلر کی جانب سے وزیراعظم کو دورہ جرمنی کی دعوت

جرمن چانسلر کی جانب سے وزیراعظم کو دورہ جرمنی کی دعوت

عمران خان نے اقتدار میں آنے کے بعد اب تک کسی یورپی ملک کا دورہ نہیں کیا، حالات میں بہتری کے بعد جلد جرمنی جائیں گے: رہنما ای یو پاکستان فرینڈشپ فیڈریشن پرویز اقبال

اسلام آباد (روزنامہ پنجاب تازہ ترین اخبار۔6 اکتوبر2020ء) جرمن چانسلر کی جانب سے وزیراعظم کو دورہ جرمنی کی دعوت، اس حوالے سے رہنما ای یو پاکستان فرینڈشپ فیڈریشن پرویز اقبال کے مطابق عمران خان نے اقتدار میں آنے کے بعد اب تک کسی یورپی ملک کا دورہ نہیں کیا، حالات میں بہتری کے بعد جلد جرمنی جائیں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق رہنما ای یو پاکستان فرینڈشپ فیڈریشن پرویز اقبال کی جانب سے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ جرمنی کی چانلسر اینجلا مرکل نے وزیراعظم عمران خان کو دورہ جرمنی کی دعوت دی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے اقتدار میں آنے کے بعد کئی ممالک کے دورے کیے، تاہم وہ اب تک کسی یورپی ملک نہیں گئے۔ اس حوالے سے ان کی وزیراعظم سے ملاقات ہوئی اور انہیں جرمنی کے دورے کے حوالے سے تجویز دی۔ پرویز اقبال کا بتانا ہے کہ حالات میں بہتری آنے کے بعد وزیراعظم عمران خان جلد جرمنی کا دورہ کریں گے، اس دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان اہم معاہدے ہوں گے، جرمنی پاکستان میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کرنے کا خواہاں ہے۔ 

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button