پاکستان

مجھے کوئی ڈر اور خوف نہیں، نواز شریف کے خلاف مقدمہ درج کروانے والے شہری کی گفتگو

مجھے کوئی ڈر اور خوف نہیں، نواز شریف کے خلاف مقدمہ درج کروانے والے شہری کی گفتگو

میں ایک محب وطن شہری ہوں،ہم پاک آرمی کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔وہ ہمارے سر کا تاج ہیں۔ بدر رشید

لاہور (روزنامہ پنجاب تازہ ترین۔ 06 اکتوبر2020ء) ن لیگی رہنماؤں پر مقدمہ درج کروانے والے عام شہری بدر رشید کا کہنا ہے کہ میں ایک محب وطن شہری ہوں۔پوری پاکستانی قوم نے سنا ہے جو انہوں نے پاک فوج اور دوسرے اداروں کے خلاف جو باتیں کی ہیں۔ان کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان کا عام شہری ہوں،مجھے کوئی ڈر اور خوف نہیں ہے،ہم پاک آرمی کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

وہ ہمارے سر کا تاج ہیں۔ان کے اقتدار کی اتنی ہوس ہے کہ یہ ہمارے ملک کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔یہ ہماری آرمی کو کمزور کرنا چاہتے ہیں۔میری ذاتی رائے ہے۔میرا کسی پارٹی سے کوئی تعلق ہے۔اور نہ ہی میں نے یہ کسی کے کہنے پر کیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ اقتدار کی ہوس میں اتنا گر چکے ہیں کہ یہ ہمارے ملک کو تباہی کی طرف لے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ایک رپورٹ کے مطابق بدر رشید کا کہنا ہے کہ اب سے کچھ عرصہ قبل مسلم لیگ ن کا کارکن تھا ، 2013 کے بعد بلدیاتی الیکشن میں کھڑے ہونے کی کوشش کی لیکن پارٹی نے ٹکٹ نہیں دیا ۔

بدر رشید کے مطابق میاں صاحب علاج کی غرض سے باہر گئے، حکومت نے مخالفت کی، عدالت نے اجازت دی، انہوں نے وہاں علاج نہیں کروایا، بجائے علاج کروانے کے پاکستان کے خلاف بیان دینا شروع کردیا، یہ اس وقت بھارت کی زبان بول رہے ہیں، پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کے معاملے پر مشکلات میں مبتلا کررہے ہیں اسلئے انکے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کیا جائے۔

ایف آئی آر میں یہ مطالبہ بھی کیا کہ جو لوگ اسوقت ہال میں بیٹھے تقریر سن رہے ہیں ، انکو معاونین اور سہولتکاروں کا درجہ دیا جائے۔ اس مقدمے پر شاہدخاقان عباسی دعویٰ کرتے ہیں کہ یہ غداری کا مقدمہ حکومت نے خود کروایا جبکہ احسن اقبال کہتے ہیں کہ حکومت فوج اور اپوزیشن کو آپس میں لڑوانا چاہتی ہے ، ن لیگ کے اپنے لوگ نوازشریف کے اس بیانئے کے ساتھ کھڑے نہیں ہیں ۔ 

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button