Uncategorizedکھیل

خواتین کھلاڑیوں کی پہلی کوویڈ 19 ٹیسٹنگ پر اپ ڈیٹ ،تمام 27 کھلاڑیوں کے پہلے ٹیسٹ کی رپورٹس منفی

خواتین کھلاڑیوں کی پہلی کوویڈ 19 ٹیسٹنگ پر اپ ڈیٹ ،تمام 27 کھلاڑیوں کے پہلے ٹیسٹ کی رپورٹس منفی

کراچی(روزنامہ پنجاب تازہ ترین – این این آئی۔ 07 اکتوبر2020ء) نیشنل ہائی پرفارمنس کیمپ کے لیے طلب کردہ 27 خواتین کھلاڑیوں کے پہلے کوویڈ 19 ٹیسٹ کی رپورٹس منفی آئی ہیں۔ تمام کرکٹرز اب جمعرات کو کراچی پہنچیں گی۔ان خواتین کھلاڑیوں کا دوسرا کوویڈ 19 ٹیسٹ کراچی کیمقامی ہوٹل میں لیا جائے گا، جہاں رپورٹ منفی آنے کی صورت میں انہیں بائیو سیکیور ببل میں داخلے کی اجازت دے دی جائے گی۔

اس ٹیسٹ سے قبل تمام کرکٹرز علیحدہ علیحدہ کمروں میں رہیں گی۔

(جاری ہے)

اس دوران پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس کیمپ کے لیے اسپورٹ اسٹاف کا بھی اعلان کردیا ہے، جن میں فضاء عابد (کیمپ منیجر)، اعظم خان(کوچ)، کامران حسین (اسسٹنٹ کوچ)، صبور احمد (اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ) اور رابعہ عامر (فزیو) اور زبیر احمد(اینالسٹ) شامل ہیں۔کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ اسپورٹ اسٹاف میں شامل یہ اراکین بھی (آج) جمعرات کراچی پہنچیں گے۔ان تمام اراکین کے پہلے کوویڈ19 ٹیسٹ کی رپورٹس بھی منفی آئی ہیں۔اس کیمپ کا باقاعدہ آغاز 10 اکتوبر سے ہوگا، جہاں خواتین کرکٹرز پہلے ٹریننگ اور پریکٹس کریں گی۔کیمپ کے دوران قومی خواتین کرکٹرز ایک روزہ طرز کے 3 جبکہ ٹی ٹونٹی کے 4 مختلف پریکٹس میچوں میں شرکت کریں گی۔ 

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button