بزنس

مقامی کرنسی مارکیٹوں میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر گزشتہ ساڑھے چھ ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی

مقامی کرنسی مارکیٹوں میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر گزشتہ ساڑھے چھ ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی

کراچی (روزنامہ پنجاب اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 10 نومبر2020ء) مقامی کرنسی مارکیٹوں میں منگل کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر گزشتہ ساڑھے چھ ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی جب کہ یورو کی قدر میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی اور برطانوی پاونڈ 50پیسے مہنگا ہوگیا۔

(جاری ہے)

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں15پیسے کی مزید کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید1158.80روپے سے گھٹ کر158.65روپے اور قیمت فروخت158.90روپے سے گھٹ کر158.70روپے پر آ گئی جب کہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید40پیسے کی کمی سی158.60روپے سے گھٹ کر158.20روپے اور قیمت فروخت158.90روپے سے گھٹ کر158.60روپے ہوگئی۔

دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت خرید2روپے کی نمایاں کمی سی186.50روپے سے گھٹ کر184.50روپے اور قیمت فروخت 188روپے سے گھٹ کر186.30روپے ہوگئی جبکہ برطانوی پونڈ کی قیمت خرید50پیسے کے اضافے سی206.50روپے سے بڑھ کر207روپے اور قیمت فروخت208.50روپے سے بڑھ کر209روپے ہوگئی۔ 

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button