شوبز

شادی سے قبل ہی امید سے تھی، دیا مرزا کا اعتراف

جب وہ شادی کرنے کی تیاریوں میں مصروف تھیں، تب انہیں علم ہوا کہ ان کے ہاں بچے کی پیدائش متوقع ہے

ممبئی (روزنامہ پنجاب تازہ ترین – این این آئی۔ 08 اپریل2021ء) رواں برس 15 فروری کو شادی کے بندھن میں بندھنے والی بولی وڈ اداکارہ دیا مرزا نے یکم اپریل کو اپنے حاملہ ہونے کی تصدیق کردی تھی اور اب انہوں نے اعتراف کیا ہے کہ وہ شادی سے قبل حاملہ ہوگئی تھیں۔دیا مرزا نے یکم اپریل کو انسٹاگرام پر اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا تھا کہ وہ امید سے ہیں، تصویر میں ان کے بے بی بمپ سے اندازہ ہو رہا تھا کہ ان کا حمل 12 سے 14 ہفتوں کا ہے۔

اداکارہ کی جانب سے حمل کا اعلان کرنے کے بعد لوگوں نے حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے چہ مگوئیاں شروع کیں کہ شادی کے ایک ماہ بعد حمل ہوجانے کے بعد اس طرح کا بے بی بمپ نہیں ہوتا۔بھارتی میڈیا رپورٹس میں بھی چہ مگوئیاں تھیں کہ ممکنہ طور پر اداکارہ شادی سے قبل حاملہ ہوگئی تھیں تاہم اب اداکارہ نے اس بات کی تصدیق کردی۔

(جاری ہے)

بھارتی اخبار انڈین ایکسپریس کے مطابق دیا مرزا نے اپنے امید سے ہونے کا اعلان کرنے کے وقت شیئر کی گئی تصویر پر ایک مداح کے سوال کے جواب میں اعتراف کیا کہ جب وہ شادی کرنے کی تیاریوں میں مصروف تھیں تب انہیں علم ہوا کہ وہ امید سے ہیں۔

اداکارہ سے ایک مداح نے سوال کیا تھا کہ اگر وہ حاملہ ہو بھی گئی تھیں تو انہوں نے اس کا اعلان شادی سے پہلے کیوں نہیں کیا تھا اور کیا شادی سے پہلے خواتین امید سے نہیں ہو سکتیں کیا مداح کے سوال پر اداکارہ نے ان کے سوال کو دلچسپ قرار دیا اور ان پر واضح کیا کہ انہوں نے صرف اسی وجہ سے شادی نہیں کی کہ وہ حاملہ ہوگئی تھیں۔اداکارہ نے لکھا کہ وہ ویبھو ریکھی کے ساتھ زندگی گزارنا چاہتی تھیں اور انہوں نے پہلے ہی شادی کا فیصلہ کرلیا تھا، اس لیے انہوں نے شادی کی۔تاہم ساتھ ہی دیا مرزا نے لکھا کہ جب وہ شادی کرنے کی تیاریوں میں مصروف تھیں، تب انہیں علم ہوا کہ ان کے ہاں بچے کی پیدائش متوقع ہے مگر انہوں نے اس وقت بعض طبی پیچیدگیوں کے باعث اس بات کا اعلان نہیں کیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button