شوبز

چاند رات پر مہندی لگانے کے 1500 سے 2000 روپے ملا کرتے تھے، حرا مانی

 لاہور (روزنامہ پنجاب اخبارتازہ ترین – آن لائن۔ 10 اپریل2021ء) پاکستان کی معروف اداکارہ حرا مانی نے بتایا ہے کہ ان کی پہلی نوکری مہندی آرٹسٹ تھی،چاند رات پر مہندی لگانے کے 1500 سے 2000 روپے ملا کرتے تھے۔ ایک انٹرویو کے دوران حرا مانی سے ان کی پہلی نوکری، تنخواہ اور شوبز سے متعلق مختلف سوالات کیے گئے۔ ایک سوال کے جواب میں حرا مانی کا کہنا تھا کہ وہ شوبز میں آنے سے قبل پارلر میں مہندی لگانے کا کام کرتی تھیں۔
اداکارہ نے بتایا کہ علیزہ بیوٹی پارلر میں مہندی لگایا کرتی تھی اور اس پر مجھے فخر ہے۔
(جاری ہے)

چاند رات پر پارلر میں مہندی لگاتی تھی اور اس کے 2000 یا 1500 ملا کرتے تھے اور ان پیسوں سے فوراًجاکر چوڑیاں خرید لیتی تھی۔انہوں نے بتایا کہ پارلر کے بعد بینک میں ملازمت کی جہاں ان کو 12000 روپے ملا کرتے تھے۔شوبز کیریئر سے متعلق حرا مانی نے بتایا کہ انہوں نے کبھی آڈیشن نہیں دیا۔پہلا ڈائیلاگ اپنے والد کو بولا تھا اور وہ یہ تھا ’اگر ابو میں نے آپ کی پسند سے شادی کی تو مرجائوں گی لہٰذا مجھے اپنی پسند کی شادی کرنے دیں‘۔اداکارہ کے مطابق دوسرا ڈائیلاگ انہوں نے مانی کو بولا تھا اور وہ یہ تھا کہ ’اگر مانی تم نے مجھ سے شادی نہ کی تو میں مرجاؤں گی‘۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button