شوبز

سنی لیونی نے ممبئی میں16 کروڑ کا نیا گھر خرید لیا

 ممبئی (روزنامہ پنجاب اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 10 اپریل2021ء) بھارت کی بولڈ اداکارہ سنی لیونی نے ممبئی میں 16 کروڑ روپے کا گھر خرید لیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی میں 40 سالہ اداکارہ نے اپنے اصلی نام کرن جیت کور ووہرا سے یہ پراپرٹی خریدی۔
(جاری ہے)
کہا جارہا ہے کہ اداکارہ کے نئے لگژری اپارٹمنٹ میں تین پارکنگ ایریا ہیں جبکہ کارپیٹ ایریا 3 ہزار 967 مربع فٹ ہے۔ دوسری جانب سنی لیونی سوشل میڈیا پر بھی فعال رہتی ہیں، سنی لیونی نے فٹبال کھیلتے بھی ایک ویڈیو جاری کی تھی جس میں وہ فٹبال روایتی انداز میں نہیں بلکہ وہ فٹبال کو اپنے پیروں اور کندھے پر اچھال کر کرتب دکھا رہی تھیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button