دلچسپ و عجیب

راتوں رات کامیاب یوٹیوبر بننے کا شارٹ کٹ

راتوں رات کامیاب یوٹیوبر بننے کا شارٹ کٹ

یوٹیوب پر سرچ کریں کیسے چینل بنایا جاتا ہے اور موبائل ہے تو کائن ماسٹر اور لیپ ٹاپ ہے تو کیمتیزیا انسٹال کریں اور چند ویڈیو دیکھیں کیسے ویڈیو ایڈٹ کر سکتے ہیں انڈین ڈرامے، پرانے گانے ڈاؤنلوڈ کریں اپنے موبائل سے 30 منٹ کی کسی بھی موضوع پر بھلے بونگیوں پر ویڈیو بنائیں لیکن بہتر یہی ہے کہ جس ٹاپک پر چینل رکھنا ہے اس ٹاپک پر ویڈیو بنائیں یعنی بعد میں گیمنگ پر بنانا ہے تو گیم کی ویڈیو بنائیں یاد رہے کہ آپ کی جادوئی آواز کا ہونا ضروری ہے ڈرامہ سیریل کی ویڈیو کے ساتھ کچھ چھیڑ کھانی کریں لوگو ہٹا دیں اپنا لوگو لگائیں ویڈیو کو ذوم کر دیں آواز کو آگے پیچھے کر دیں اور یوٹیوب کی پالیسی کے مطابق آپ 30 فیصد ویڈیو کو استعمال کر سکتے ہیں

 یعنی سکرین کے 30 فیصد حصے پر کاپی رائٹ ویڈیو ہو باقی کوئی بھی بیک گراؤنڈ ویڈیو یا پارٹیکل ہو تو کام چل جائے گا یاد رہے کہ آپ نے یہی قانون کے تحت ری ایکشن ویڈیو دیکھی ہوں گی وہ اسی قانون کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے چینل کو گرو کرتے ہیں اور گوگل پر کنڑی بلاکر ڈھونڈیں یا کسی کاپی رائٹ پر کام کرنے والے چینل کی ویڈیو میں سے وہ چند سیکنڈ کا میوزک والا حصہ ڈھونڈ لیں جسے وہ اپنی ہرویڈیو کے درمیان یا اینڈ میں استعمال کرتا ہے اسی میوزک کی وجہ سے وہ ویڈیو ورلڈ وائیڈ بلاک ہو جاتی ہیں سوائے ایک دو ممالک کے جہاں سے ویوز اور سبسکرائبرز ملتے ہیں اس بلاکر کو آپ نے اپنے ڈرامہ سیریل کے درمیان میں لگائیں اور ویڈیو کے اینڈ پر اپنی بنائی ویڈیو فٹ کر دیں ایک دو دن میں ہزاروں ویوز مل جائیں گے اور لاکھ ویوز سے پہلے ویڈیو کو پرائیویٹ کر دیں اور کاپی رائٹ والا اور بلاکر والا حصہ ٹرم کر دیں آپ اسی طرح روزانہ کرتے جائیں اس طرح چند دن میں ہزار سبسکرائبر اور 4 ہزار گھنٹے واچ ٹائم پورا ہو جائے گا چینل بھی مونیٹائز ہو جائے گا اور چینل کو آپ 10 ہزار سے 15 ہزار میں آسانی سے بیچ سکتے ہیں آپ مختلف گروپوں میں سکرین شاٹ دیکھتے ہیں پہلے ہفتے میں ہی 5 لاکھ ویوز حاصل کر لئے پہلے گھنٹے میں ہی 30 ہزار ویوز حاصل کر لئے تو میرے بھائیوں وہ سب اسی طرح کے طریقے سے ویوز حاصل کر کے واچ ٹائم کمپلیٹ کرتے ہیں اور چینل کو مونیٹائز کرواتے ہیں دوسرا یہ کہ آپ مونیٹائزیشن کے لیے اپلائی نا کریں اور 50 ہزار کے قریب سبسکرائبرز ہونے دیں اس کے بعد مونیٹائزیشن کے لیے اپلائی کر دیں اس کے بعد رئیل ویڈیو بنانا شروع کر دیں اس طرح چینل بھی گرو کر جائے گا

 اور مونیٹائزیشن کے ذریعے بھی چند مہینوں میں پیسے کمانے لگیں گے یاد رہے کچھ لوگوں کے شروع میں چینل بھی ٹرمینیٹ ہوں گے لیکن کونسا آپ کے پیسے لگنے ہیں ایک چینل ڈیلیٹ ہو جائے تو دوسرے چینل پر کام سٹارٹ کر دیں اور ویڈیو کو کچھ اور طرح سے چھیڑ کھانی کریں تاکہ دوبارہ سٹرائیک نا آئے یاد رکھیں بہت زیادہ مارکیٹ میں بکنے والے چینلز اسی طرح کے طریقوں سے مونیٹائز ہوئے ہوتے ہیں دوسرا طریقہ یہ کہ کچھ مختلف سائٹس سے ویڈیو اٹھائیں جو دوسرے ممالک جیسے چائنیز ویب سائٹ ہے youku اور کئی مختلف ناموں سے وہاں سے 25 سے 30 چھوٹی چھوٹی، فنی، ایکسیڈنٹ، ٹک ٹاک ،انیمل ،کمپیریزن ،فیکٹری وزٹ، ہاؤ ٹو میک والی ویڈیو اٹھا کر انہیں جوڑ کر انکی وائس بند کر کے کاپی رائٹ فری میوزک لگا کر اپلوڈ کرتے ہیں

 اسطرح کی ویڈیو دنوں میں وائرل ہوتی ہیں سبسکرائبرز اور ویوز حاصل کرنے کے بعد ویڈیو ٹرم کر دیتے ہیں یا ڈیلیٹ کرتے جاتے ہیں اور ساتھ ساتھ ایک آدھ اپنی بھی ویڈیو اپلوڈ کرتے جاتے ہیں تاکہ اسے بھی ویوز ملتے رہیں اور واچ ٹائم اور سبسکرائبرز بھی پورے ہو جاتے ہیں اور بعد میں کاپی رائٹڈ ویڈیو ڈیلیٹ کر دیتے ہیں اس طرح چینل بھی مونیٹائز ہو جاتا ہے اور سبسکرائبرز بھی مل جاتے ہیں یاد رہے میں ایک ایسے بھی چینل کو جانتا ہوں جس کی ایک ویڈیو سے اسے 85 ملین ویوز ملے اور اس کے 1.5 ملین کے قریب سبسکرائبرز بھی ہو گئے آپ بھی ایسا کر سکتے ہیں اور کچھ نہیں تو کم از کم کچھ نا کچھ نیا سیکھنے کو تو ملے گا 

یاد رکھیں میرے بارے میں کوئی بھی بدگمانی پالنے سے پہلے اسی آرٹیکل کے دوسرے حصے

لانگ ٹرم کامیابی کا راستہ کا انتظار ضرور کریں

Related Articles

One Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button